معروف ہالی وڈ اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

لاس اینجلس: معروف امریکی اداکار اور ایمی ایوارڈ کے نامزد میلکم جمال وارنر 54 برس کی عمر میں کوسٹا ریکا میں تعطیلات کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا اور رائٹرز کو قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وارنر کو ساحل پر تعینات ریڈ کراس کے لائف گارڈز نے پانی سے نکالا، تاہم اس وقت تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔
میلکم جمال وارنر 1980 کی دہائی میں نشر ہونے والے مشہور امریکی ٹی وی شو "دی کاسبی شو” میں تھیو ہکسیٹیبل کے کردار سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ ان کی شاندار اداکاری پر 1986 میں ایمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی ملی۔
کوسٹا ریکا کے تفتیشی ادارے نے بتایا کہ ایک امریکی شہری جس کا آخری نام "وارنر” تھا، سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ اگرچہ ابتدائی طور پر نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم متعدد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ میلکم جمال وارنر ہی تھے۔

18 اگست 1970 کو نیو جرسی میں پیدا ہونے والے وارنر کا نام معروف سیاہ فام رہنما میلکم ایکس اور جاز موسیقار احمد جمال کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کی والدہ پامیلا وارنر نے ان کے کیریئر کے آغاز سے لے کر شہرت تک منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
بچپن سے ہی اداکاری کے شوقین میلکم نے نیویارک کے پروفیشنل چلڈرن اسکول سے اداکاری کی تربیت حاصل کی۔ شروعات میں انہیں چھوٹے موٹے ٹی وی کردار ملے، لیکن "دی کاسبی شو” میں ان کی موجودگی نے انہیں گھر گھر پہچان دلائی۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی دنیا بھر سے مداحوں، ساتھی فنکاروں، اور میڈیا شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور خراجِ عقیدت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔ میلکم وارنر کو ایک باصلاحیت فنکار اور سیاہ فام اداکاروں کے لیے راستے ہموار کرنے والی شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
11 گھنٹے پہلے

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی، نئی تفصیلات جاری
14 گھنٹے پہلے

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
22 گھنٹے پہلے

دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…10 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…11 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…12 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی…13 گھنٹے پہلے

قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر…10 گھنٹے ago
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی…11 گھنٹے ago
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…12 گھنٹے ago
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ…13 گھنٹے ago